Live Updates

تحریک انصاف کے 2 رہنما گندم بحران کے ذمہ دار

جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر نے بحران پیدا کیا ‘ تحریک انصاف نے قوم کی دولت لوٹنے والوں کو مراعات دیں ۔ ماہر معاشیات شاہد صدیقی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 23 جنوری 2020 11:55

تحریک انصاف کے 2 رہنما گندم بحران کے ذمہ دار
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 جنوری 2020ء ) تجزیہ کار ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ گندم کے بحران کے ذمہ دار تحریک انصاف کے 2 رہنما ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ہمایو اختر دونوں گندم سکینڈل میں ملوث ہیں، ملک میں گندم کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ2005ء میں بھی پاکستان میں گندم کا بحران آیا تھا جس کے ذمہ دار بھی رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور ہمایوں اخت تھے۔

ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے کہا کہ چوروں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو جتنی مراعات تحریک انصاف کی حکومت نے دیں کسی نے نہیں دی۔ اگلے ماہ میں افراط زر 9فیصد رہے گا۔سٹیٹ بینک وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی ایف اور استعماری قوتوں اور ہمارے معیشت کے منیجرز کی سوچ ایک ہے۔ واضح رہے ملک میں گندم کا بحران شدید ہو گیا ہے۔

جس کے بعد تندوری روٹی بھی مہنگی داموں فروخت ہونے لگی ہے اس سے متعلق سینئیر صحافی راناعظیم کا کہنا تھا کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔اس مصنوعی بحران کے اندر حکومت ،اپوزیشن،فلور مالکان اور دیگر مالکان نے اربوں روپے اکٹھے کیا۔ یہ سب باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔4 ماہ پہلے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے لیے پلاننگ کی گئی۔

وزیراعظم کو دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بحران کچھ دن قبل ہی پیدا ہوا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب اس حوالے سے سازش تیار کی جا رہی تھی تو حکومتی ذمہ داران اس سے واقف تھے۔وزیراعظم نے بروقت آگاہی نہ دینے پر برہمی کا اظہار بھی کیا،اور خفیہ اداروں سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ تاہم اب دعویٰ کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر نے گندم کا بحران پیدا کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات