سرگودھا میں ٹماٹر 25 روپے کلو مہنگے فروخت کرنے پر سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 23 جنوری 2020 12:30

سرگودھا میں ٹماٹر 25 روپے کلو مہنگے فروخت کرنے پر سبزی فروش کے خلاف مقدمہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سرگودھا میں ٹماٹر 25 روپے کلو مہنگے فروخت کرنے پر سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سائیوال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نعیم جانثار مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف مہم میں اشیاء کے نرخ چیک کر رہے تھے کہ ایک سبزی فروش محمد عمران کو سرکاری ریٹ 55 روپے کلو کی بجائے 80 روپے کلو فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔جس پر تھانہ سائیوال نے سپشل پرائس مجسٹریٹ کی مدعیت میں سبزی فروش محمد عمران کے خلاف 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :