موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے، میاں امین اسلم

گلوبل وارمنگ میں اضافہ سے پانی کی مقدار میں مزید کمی کا خدشہ ہے، ہمیں پانی کی ٹرانس بارڈر امور کو بہتر بنانے کیلئے چین و افغانستان سے بھی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کے مشیر کا خطاب

جمعرات 23 جنوری 2020 13:30

موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے، میاں امین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے، گلوبل وارمنگ میں اضافہ سے پانی کی مقدار میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس پانی کا بڑا زریعہ موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں اس کی بہتر مینجمنٹ نہیں کرسکی ہے، ہمیں پانی کو زخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیلابی پانی کا دانشمندانہ استعمال کرنا ہوگا تاکہ بنجر اراضی کو سیراب کیا جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے خطرہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں پانی کی ٹرانس بارڈر امور کو بہتر بنانے کیلئے چین و افغانستان سے بھی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، انڈیا کے ساتھ بھی پانی کے امور پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ فی الحال بھارت کے ساتھ ہماری بات چیت نہیں ہورہی ہے،ریفرنس 2014 میں دائر کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ریفرنس میں مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف سمیت سابق سیکرٹری شاہد رفیع، وزارت پانی و بجلی , نجی کمپنیوں کے افسران نامزد ہیں،ملزمان پر رشماں پاور پلانٹ میں 38 کروڑ ، گلف پاور پلانٹ میں 49 کروڑ , ینگ جنریشن میں 43 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد کا الزام ہے۔