دُبئی میراتھن 2020ء کے دوران کئی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہو جائیں گی

محکمہ ٹریفک کے مطابق رات 2بجے سے دوپہر 1 بجے تک میراتھن کے رُوٹ والی سڑکیں پر ٹریفک معطل ہو جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 جنوری 2020 13:18

دُبئی میراتھن 2020ء کے دوران کئی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہو جائیں ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2020ء) دُبئی کے عوام اس وقت بہت پُرجوش دکھائی رہے ہیں جس کی وجہ کل بروز جمعة المبارک بین الاقوامی شہرت کی حامل دُبئی میراتھن 2020ء کا انعقاد ہے۔ اس میراتھن ریس میں ہزاروں مقامی اور غیر مُلکی افراد شرکت کریں گے۔ اس ایونٹ میں تین طرح کی دوڑ کے مقابلے ہوں گے۔ پہلا مقابلہ 42.195 کلومیٹر کی میراتھن ریس کا ہو گا، دُوسری ریس دس کلومیٹر طویل ہو گی جبکہ4 کلومیٹر کے تیسرے مقابلے کو فن ریس کا نام دیا گیا ہے۔

ان دوڑ مقابلوں میں شرکت کے لیے تیار لوگوں نے اپنی تیاریاں کئی ہفتے پہلے ہی شروع کر دی ہیں۔رات 2بجے سے دوپہر 1 بجے تک میراتھن کے رُوٹ والی سڑکیں پر ٹریفک معطل ہو جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ ٹریفک کی جانب سے ریس کا رُوٹ میپ جاری کر دیا گیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ میراتھن کے دوران کونسی اہم شاہراہیں اور سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

میراتھن ریس کا آغاز صبح کے وقت ہو گا۔ یہ میراتھن ریس دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی زیر نگرانی کروائی جا رہی ہے جس کے انعقاد کے لیے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جانب سے تعاون کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ میراتھن ریس تین مختلف زمروں میں منعقد کروائی جائے گی۔ وہیل چیئر ایتھلیٹس کے لیے ریس کا آغاز صبح 5:55 پر ہو گا، ایلیٹس کے لیے 6بجے جبکہ عوام کے لیے اس کا آغاز صبح 7 بجے سے ہو گا۔

اس کے علاوہ 10 کلومیٹر کی روڈ ریس اور 4 کلومیٹر طویل فن ریس بھی منعقد کروائی جا رہی ہے۔ 42 کلومیٹر طویل میراتھن ریس کا آغاز اُم سقیم روڈ سے ہوا گا، ریس کے شرکاء السفوہ روڈ کی جانب جائیں گے، اور پھر وہاں سے مدینة جمیرہ کی جانب مُڑ جائیں گے، اس کے بعد اُن کا رُخ بُرج العرب کے سامنے واقع جمیرہ بیچ روڈ کی جانب ہو گا اور پھر وہ دُبئی پولیس اکیڈمی کے سامنے سے واپس اُمِ سقیم روڈکی جانب چلے جائیں گے۔

جبکہ 10 کلومیٹر لمبی روڈ ریس صبح 8بج کر 15 منٹ پر مدینہ جمیرہ کے سامنے سفوہ روڈ سے شروع ہو گی پام جمیرہ کی انٹرنس پر واقع یُوٹرن سے مڑ کر عبداللہ عمران طریام سٹریٹ پر اختتام پذیر ہو گی۔ 4 کلومیٹر طویل فن رن صبح 11 بجے السفوہ روڈ سے شروع ہو کر عبداللہ عمران طریام سٹریٹ پر ختم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :