حکومت کو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑےگا

پاکستان کا گروتھ ریٹ بھارت مالدیپ ، سری لنکا اور بھوٹان سے بھی کم رہے گا ۔ ماہر معاشیات

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 23 جنوری 2020 13:25

حکومت کو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑےگا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 جنوری 2020 ء ) پاکستان کو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جائے گی۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان کا گروتھ ریٹ بھارت مالدیپ ، سری لنکا اور بھوٹان سے بھی کم رہے گا۔ دوسری جانب بھارت اور امریکہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتے ہیں۔

۔ اگلے ماہ میں افراط زر 9فیصد رہے گا۔سٹیٹ بینک وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی ایف اور استعماری قوتوں اور ہمارے معیشت کے منیجرز کی سوچ ایک ہے۔ ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ گندم کے بحران کے ذمہ دار تحریک انصاف کے 2 رہنما ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ہمایو اختر دونوں گندم سکینڈل میں ملوث ہیں، ملک میں گندم کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ2005ء میں بھی پاکستان میں گندم کا بحران آیا تھا جس کے ذمہ دار بھی رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور ہمایوں اخت تھے۔

ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے کہا کہ چوروں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو جتنی مراعات تحریک انصاف کی حکومت نے دیں کسی نے نہیں دی۔ نجی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے دیگر ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ کرنٹ خسارے میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔ فارن ایکسچین پر دباوٴ نہیں رہا لیکن یہ سب کچھ کرنے کیلئے جو پالیسیاں اپنائی گئیں ہیں اس سے10 مزید بیماریاں پیدا ہوگئی ہیں۔ مہنگائی بڑھتی جار ہی ہے۔معیشت کے دروازے بند ہوچکے ہیں اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔شرح سود کو کم کرنا چاہیے ۔ مہنگائی کوئی اور نہیں حکومت خود کررہی ہے۔