پتوکی‘ درندہ صفت شخص نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر 14 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

جمعرات 23 جنوری 2020 14:36

پتوکی‘ درندہ صفت شخص  نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر 14 ماہ تک اجتماعی ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) پتوکی درندہ صفت شخص شہباز نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر 14 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا شادی سے انکار پر لڑکی کی تحریری درخواست پر پولیس نے ملزم شہباز کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق پتوکی پرانی منڈی وارڈ نمبر 6 کا رہائشی لیاقت علی کی بیٹی عائشہ نے بھائی پھیرو صفاں والے چوک کے رہائشی ملزم چوہدری شہباز ولد عاشق علی سے تعلق تھا ملزم شہباز لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر 18 نومبر 2018 سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا گزشتہ روز ملزم نے لڑکی عائشہ بی بی سے شادی کرنے سے انکار کردیا عائشہ بی بی کی تحریری درخواست پر پولیس بھائی پھیرو سٹی تھانہ نے ملزم کے خلاف بجرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا-

متعلقہ عنوان :