ملائیشیا کا تین ماہ میں بھارت سے 130,000ٹن خام چینی کی خریداری کا اعلان

جمعرات 23 جنوری 2020 14:43

ملائیشیا کا تین ماہ میں بھارت سے 130,000ٹن خام چینی کی خریداری کا اعلان
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ملائیشیا نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت سے 49.20 ملین ڈالر مالیت کی 130,000 ٹن خام چینی کی خریداری کا اعلان کیا ہے ، ملائیشیا کے پام آئل کی پیداوار دینے والے سب سے بڑے ادارے ایف جی وی ہولڈنگزکے ذیلی شوگر ریفائنری ایم ایس ایم ملائشیا ہولڈنگز برہاد نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارت سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں200 ملین رنگٹ ( 49.20 ملین ڈالر) مالیت کی 130,000ٹن خام چینی کی خریداری کریں گے۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق انہیں فروری کے آخر تک بھارت سے خام چینی کی تین کھیپیں حاصل ہو جائیں گی۔انہوں نے بتایاکہ ریفائنری نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت سے 88,000 ٹن خام چینی درآمد کی تھی۔ایف جی وی ہولڈنگز ملائشین فیڈرل لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا یونٹ ہے ۔ ملائیشیا نے گزشتہ مالی سال کے دوران بھارت کو کل 10.8 بلین ڈالر کی برآمدات کیںجبکہ بھارت سے درآمد کا حجم 6.4 بلین ڈالر رہا،گزشتہ سال کل 1.95 ملین ٹن بھارتی خام چینی درآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :