مکّہ مکرمہ کی معروف نکاسہ مارکیٹ پر بلدیہ اہلکاروں کا کریک ڈاؤن
ناقص گوشت اور پھل سبزیاں بیچنے والے متعدد غیر قانونی پاکستانی تارکین گرفتار کر لیے گئے
محمد عرفان جمعرات 23 جنوری 2020 14:36
(جاری ہے)
جن میں مضر صحت اور زائد المیعاد گوشت، مچھلیاں، پھل اور سبزیاں شامل تھیں۔ جبکہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے درجنوں غیر مُلکی بھی گرفتار کر لیے گئے، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔
گرفتار شدگان کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھی۔ جنہیں ڈی پورٹ کرنے کی خاطر جلد ہی شمیسی جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ بلدیہ اہلکاروں نے بتایا کہ نکاسہ مارکیٹ میں غیر قانونی تارکین ریڑھیاں اور ٹھیلے لگا کر پھل سبزیاں اور دیگر غذائی اجناس فروخت کر رہے تھے جن میں سے زیادہ تر صحت عامہ کے لیے نقصان دہ تھیں۔ چھاپے کے وقت یہ غیر قانونی ٹھیلے والے اپنا سامان چھوڑ کر وہاں سے بھاگ نکلے تاہم چند ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ جنہیں ڈی پورٹ کے مراحل کی تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہاں جو مضر صحت غذائی اشیاء ضبط کی گئیں اُنہیں لوگوں کو سستے داموں بیچے جانے کا جھانسہ دیا جا رہا تھا۔ جبکہ اکثر تارکین گوشت کو سٹوریج اور حفظانِ صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیچ رہے تھے۔ بلدیہ کی جانب سے ضبط کی گئی تمام غذائی اشیاء کو ایک قریبی مقام پر لے جا کر تلف کر دیا گیا۔ بلدیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکہ ، مدینہ، جدہ اور دیگر علاقوں میں غیر مُلکی تارکین جن میں غیر قانونی بھی شامل ہوتے ہیں، ریڑھیاں لگا کر پھل، سبزیاں فروخت کرتے ہیں تاہم یہاں پر حفظانِ صحت اور معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا، جس کے باعث صارفین کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ میونسپلٹی اہلکاروں نے بتایا کہ چھاپہ مارے جانے کے باوجود چند روز بعد دوبارہ یہاں غیر مُلکی افراد کی جانب سے مضر صحت اور زائد المعیاد غذائی اشیاء کی فروخت شروع کر دی جاتی ہے۔ تاہم لوگوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مستقبل میں چھاپوں کے سلسلے میں مزید تیزی لائی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.