Live Updates

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی ہم خیال گروپ سامنے آگیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آج پنجاب کے ناراض ارکان سے ملاقات کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 جنوری 2020 15:02

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی ہم خیال گروپ سامنے آگیا
لاہور/پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری۔2020ء) پنجاب کے بعد حکمران جماعت تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی ہم خیال گروپ سامنے آگیا ہے جس میں چھ وزرا اور حکمران جماعت پاکستان تحرک انصاف کے 18 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں. ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی زیر بحث ہے لیکن خیبرپختونخوا کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا جہاں ناقص کارکردگی پروزرا کو فارغ کرنے کی بجائے دوسرے محکمے دے دیے جاتے ہیں حکومت مخالف گروپ کا موقف ہے کہ وزیراعلیٰ چند بیورو کریٹس اور حکومتی عہدیداروں کے نرغے میں ہے اور محکموں کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے.

تحریک انصاف حکومت سے الگ گروپ بنانے والوں کا اعتراض ہے کہ اہم فیصلوں میں سیننئر وزرا کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

(جاری ہے)

مسائل وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لائے گئے لیکن توجہ نہیں دی گئی. دوسری جانب ذرائع وزیر اعلی ہاﺅس کا کہنا ہے کہ حکومتی معاملات میں اختلافات معمول کی بات ہے کوئی ہم خیال گروپ موجود نہیں لیکن ناراضگی ہوسکتی ہے کابینہ میں حالیہ رد وبدل پر بعض وزراء ناراض تھے لیکن اختلافات کا وجود نہیں.

دوسری جانب آج پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق ناراض گروپ کے ارکان وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے.گروپ اراکین اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبے اور فنڈز کے حوالے سے تحفظات رکھیں گے گروپ میں سردار شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمور لالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، گلریز افضل چن ،کرنل غضنفر عباس، خواجہ داود بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہوانی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ناراض ارکان کا مشاورتی اجلاس بھی ہوگا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات