سموک لیب دبئی میں 25 جنوری کو ڈرامہ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط دکھائی جائے گی، دانش اور مہوش کے نام والے افراد کو مفت کھانا دینے کا اعلان

جمعرات 23 جنوری 2020 15:15

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) اداکار ہمایوں سعید کے ڈرامہ سیریل’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط سموک لیب دبئی میں دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سموک لیب دبئی نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 25 جنوری کی شام بلاک بسٹر ڈرامے کی آخری قسط بڑی سکرین پر دکھائی جائے گی اور وہاں موجود دانش اور مہوش کے نام والے افراد کو سموک لیب کی جانب سے مفت کھانا اور ڈرنکس دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :