"میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی

ڈرامے میں کوئی ایسا قابل اعتراض مواد نہیں جس پر پابندی لگائی جا سکے، عدالت نے درخواستگزار کو 4فروری کو طلب کرلیا

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 23 جنوری 2020 15:43

"میرے پاس تم ہو"  کی آخری قسط کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جنوری2020ء) ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کے خلاف گزشتہ روز سندھ  ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی تھی جس میں درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ڈرامے میں عورت کی تضحیک کی گئی ہے اور اسے معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواستگزار ماہم کو 24 جنوری کو طلب کیا تھا۔

لیکن اب عدالت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ ڈرامے کی آخری قسط کو 25 جنوری کو ملک بھر کے سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گی۔عدالت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انہیں ڈرامے ایسی کوئی چیز محسوس نہیں ہوئی جو نا مناسب ہو اس لئے اس ڈرامے کو ریلیز کیا جائے گا۔ ماہم کو عدالت کی جانب سے 4 فروری کو مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل"میرے پاس تم ہو" نے پاکستانی ڈراموں کی ریٹنگ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

مقبول ترین ڈرامے کو دیکھنے کے لئے عوام کی جانب سے اس قدر تجسس کا اظہار کیا گیا تھا کہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کو ملک بھر کے سینیما گھروں میں نشر کیا جائے گا ۔ایک رپورٹ کے مطابق جس دن یہ اعلان کیا گیا اس کے اگلے دن پاکستان بھر کے90 فیصد سینیما گھروں کی بکنگ ہو گئی تھی،عوام نے مثبت انداز میں اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس ڈرامے کو پاکستانی شوبز کی تاریخ کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

ڈرامے کو رکوانے کے لئے درخواستگزار کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کروائی گئی تھی جس کو رد کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے ڈرامے کو کلیئر قرار دیاگیا ہے۔ ماہم کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ اس ڈرامے نے عورتوں پر مثبت اثرات نہیں ڈالے لیکن عدالت کی جانب سے ان الزامات کو رد کر دیا گیا ہے اور ڈرامے کی ریلیز کو کیلن چٹ دی گئی ہے۔