فیصل آباد پولیس کی خصوصی ٹیم کاسرچ آپریشن، 2 اشتہاریوں سمیت 4 مطلوب ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 23 جنوری 2020 16:06

فیصل آباد پولیس کی خصوصی ٹیم کاسرچ آپریشن، 2 اشتہاریوں سمیت 4 مطلوب ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) فیصل آباد پولیس کی خصوصی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران 2 اشتہاری اور 4 ٹارگٹ افینڈر کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے سمیت 8افراد کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد پولیس کی خصوصی ٹیم نے سی پی ا و فیصل آباد سہیل چوہدری کی ہدایت پرتھانہ کھرڑ یانوالہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جس میں تھانہ کھرڑ یانوالہ پولیس ، ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس اور وومن پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔ مزید برآں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اے کیٹیگر ی کے 2 اشتہاریوں اور4 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا نیز ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 8 افراد کیخلا ف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ انہوںنے بتایاکہ سرچ آپریشن کے دورا ن 4 عدد پسٹل 30بور، 2 عدد رائفل، 2 عدد پمپ ایکشن برآمد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :