ہرنائی،بارش اور برفباری سے متاثرہ تحصیل شاہرگ کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے

جمعرات 23 جنوری 2020 16:27

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہرنائی کے برف سے متاثرہ تحصیل شاہرگ کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں پر محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ علاج معالجہ کیا گیا اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تقریبا 600 مریضوں کا فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کئے مریضوں،زیادہ تر تعدادخواتین ،اور بچوںکا تھا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے کہاکہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور ڈپٹی کمشنرعظیم جان دمڑ نے تحصیل شاہرگ کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی تھی جس عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ صحت نے فری میڈیکل کیمپ لگائے جس سے سینکڑوں مرد خواتین بچوں نے استفادہ حاصل کیا ۔

متعلقہ عنوان :