ہرنائی، ضلع ہرنائی میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

جمعرات 23 جنوری 2020 16:27

ہرنائی، ضلع ہرنائی میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے دکاندار اور ڈیلرز سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہرنائی شہر کادورہ کرنے کے دوران تاجران ، دکانداران اور آٹا ڈیلرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے انجمن تاجران کے عہدیداران بھی ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے مختلف دکانوں میں آٹے کے نرخ معلوم کئے جوکہ سرکاری نرخ پر دکاندار فروخت کررہے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، مصنوعی بحران پیدا کرنے یا آٹے کو بلیک میں فروخت کی کوشش کی گئی تو مذکورہ آٹا ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :