5 فروری کو پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ،علی امین خان گنڈاپور

جمعرات 23 جنوری 2020 16:46

5 فروری کو پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ، اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے،یوم یکجہتی کے حوالے سے ملکی اور غیرملکی سطح پر متعدد پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اجاگر کر رہے ہیں۔ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ مودی اور آر ایس ایس کی ہندو انتہاپسند پالیسیز کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا علاقائی اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے مسلہ کشمیر کے حل میں اپنا متحرک کردار ادا کرے۔