اسلامی نظریاتی کونسل کو فلم ’’زندگی تماشا‘{‘{ کا تنقیدی جائزہ لے گی، ترجیحی طور پر رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ

جمعرات 23 جنوری 2020 16:46

اسلامی نظریاتی کونسل کو فلم ’’زندگی تماشا‘{‘{ کا تنقیدی جائزہ لے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) اسلامی نظریاتی کونسل کو فلم ‘‘زندگی تماشا’’ کا تنقیدی جائزہ لینے کے لئے فلم سینسر بورڈ کی جانب سے خط موصول ہو گیا ہے، کونسل نے ترجیحی طور پر اس پر رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان کے مطابق کونسل نے ابتدائی طور پراسے شعبہ ریسرچ پر مشتمل چاررکنی کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جو پوری فلم کے مرکزی خیال اور اس کے ممکنہ معاشرتی اثرات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ تیار کرکے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو پیش کرے گی۔

فلم کے بارے میں اس وقت مختلف نقطہ نظر کے طبقات کے درمیان بحث جاری ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء پر مبنی پوسٹیں آرہی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی کمیٹی ان آراء کا تقابلی جائزہ لے گی اور اس پر اپنا ابتدائی مؤقف تشکیل دے گی۔ کونسل کی اعلیٰ باڈی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی بعد میں اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :