وہاڑی: حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں:ڈپٹی کمشنر وہاڑی

کیپٹن (ر) وقاص رشید نے خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ہارٹی کلچر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 جنوری 2020 16:30

وہاڑی: حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور اقدامات ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع وہاڑی میں آئندماہ سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم کیلئے جامع پلان بنا یا جا رہا ہے جس کے تحت پورے ضلع میں پودے لگائے جائیں گے اور ان پودوں کی حفاظت ، آبیاری اور ان کو پروان چڑھانے کیلئے مکمل حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ جو بھی پودے لگائے جائیں وہ کامیاب ہو سکیں۔

تمام متعلقہ محکمے اپنی مکمل تیاری کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ہارٹی کلچر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان، اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم ، سی او ایم سی وہاڑی حافظ خالد ارشاد، سی او ایم سی بوریوالا راؤ محمد علی، سی او ایم سی میلسی راؤ نعیم خالد، ٹی ایس او مسرت شاہین، ڈی ڈی انڈسٹریز عابدہ حنیف، ایس ڈی ایف اوراجہ اظہار حیات ، بلاک آفیسرمحمد ندیم ظفر اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ وہاڑی کو سرسبز و شادا ب بنانے کیلئے "گو گرین وہاڑی "(Go Green Vehari)کے سلوگن کے تحت کام کیا جا ئے گا انہوں نے مز ید کہا کہ شہر کے مین چوکوں اور شاہراوں پر خصو صی توجہ دے کر یہاں شجرکاری کی جائے گی اور مقامی اقسام کے پودوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وہ موسمی حالات کو برداشت کر سکیں اور جوجلد پروان چڑھ سکیں اور مختلف محکموں کو ذمہ داری سونپی جائے گی کہ وہ ان پودوں کی حفاظت کریں اور سماجی تنظیموں سکولوں، کالجوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا اور خاص طور پر عوام میں شجرکاری کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی کہ لوگوں میں شعور پیدا ہوکہ ہم نے اپنے شہر کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے درخت لگا نے بھی اور ان کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ پودوں کو پانی کی فراہمی کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ جو پودے بھی لگائے جائیں ان کو بروقت پانی کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے انہوں نے مز ید کہا کہ سرکاری دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں میں بھی پودے لگائے جائیں گے اسی طرح مختلف جگہوں پر اربن فاریسٹ کے تصور کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گاانہوں نے مز ید کہا کہ نرسریوں کو بھی فروغ دیا جائے گا سرکاری اور نجی سطح پر نرسری لگانے والوں کی حو صلہ افزائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ سلاٹرہائوس وہاڑی اور خانیوال چوک کے قریب خالی جگہیں جہاں کوڑا کرکٹ وغیرہ پڑا تھا اب وہاں خوبصورت نرسریاں قائم کی جا چکی ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان نے ہارٹی کلچر پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جس کو ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سراہا۔

متعلقہ عنوان :