پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری

جمعرات 23 جنوری 2020 17:32

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی میچزکیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ۔لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پلان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری مندرجہ ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ کے دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔

پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر ، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔