پاکستانی قوم سانحات، آفات اور حادثات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت سے مالا مال ہے ،یہ کسی بھی قدرتی آفت، انسانی ساختہ سانحات اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ بڑی بہادری، جانفشانی سے کرتی ہے

چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق وی کا ٹو آر پراجیکٹ کے تحت تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

جمعرات 23 جنوری 2020 18:05

پاکستانی قوم سانحات، آفات اور حادثات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرارالحق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سانحات، آفات اور حادثات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت سے مالا مال ہے اور یہ کسی بھی قدرتی آفت، انسانی ساختہ سانحات اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ بڑی بہادری، جانفشانی سے کرتی ہے۔ وہ وی ٹو آر پراجیکٹ کے تحت تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جلد وی ٹو آر منصوبہ کی کامیابی سے تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، یہ منصوبہ مقامی آبادی کے استعدادِ کار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ معیارِ زندگی بلند کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جہاں مقامی آبادی کی استعداد کار بڑھائے گا وہاں چاروں اضلاع کے مکینوں کا معیار زندگی بھی بلند کرے گا۔

(جاری ہے)

ابرار الحق نے کہا کہ ہلالِ احمر ہم سب کا گھر ہے یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے تحت انسانیت کی خدمت ہورہی ہے۔

ہلالِ احمر مخلص، دلچسپی رکھنے والے اور پرُ عزم افراد پر مشتمل ٹیم کا مجموعہ ہے۔ ہم سب کا مشترکہ مقصد دُکھی انسانیت کی خدمت ہے جہاں جوش ہو ، ولولہ ہو خدمت کا عزم ہو وہاں وسائل اور فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ہلالِ احمر انسانی خدمت کے متعدد نئے منصوبوں کا آغاز کررہی ہے۔ مقامی اور عالمی تنظیموں سے ہمارے رابطے ہیں، انہوں نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نیا اور محفوظ پاکستان بنائیں گے۔

ابرار الحق نے کہا آزاد کشمیر کے چار اضلاع کیلئے جاری منصوبہ رول ماڈل ثابت ہوگا۔ اِس ورکشاپ میں 50 کے قریب افراد شامل تھے۔ چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق نے تمام شرکاء کو سرٹیفیکٹ بھی دئیے اور تربیتی ورکشاپ کے ٹرینرز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اِس تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر آپریشن عبیداللہ ، ایڈوائزروی ٹو آرپروگرام شاہد کاظمی ، پروگرام منیجر زبیر خان سمیت ہلالِ احمر کے افسران اور رضاکار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :