آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات پر شام/رات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

جمعرات 23 جنوری 2020 18:58

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں چند مقامات پر شام/رات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد/ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو اسلام آباد میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور خشک رہے گا تاہم چترال، دیر مالاکنڈ، ابیٹ آباد، مانسہرہ، کالام، مالم جبہ، سوات، شانگلہ اور بونیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، لاڑکانہ میں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، اٹک ، چکوال، گجرات، سیالکوٹ میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ مر ی میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، قلات، قلعہ سیف اللہ پشین، زیارت میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود/سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جمعرات کو ملک میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 18،کالام منفی 14، بگروٹ منفی 13، استور، پارا چنار، گوپس منفی 11، ہنزہ منفی 09، مالم جبہ منفی 06، راولا کوٹ، مری، دیر، کوئٹہ منفی 4 اور دروش میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔