بھارت کی روائیتی ہٹ دھر می برقرار، مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش مستردکردی

کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے ، ثالثی کی ضرورت نہیں ، وزارت داخلہ

جمعرات 23 جنوری 2020 19:14

بھارت کی روائیتی ہٹ دھر می برقرار، مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش مستردکردی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے۔گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ۔

مرکزی وزارت داخلہ نے ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دو طرفہ معاملہ ہے اور اس کو دوطرفہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔وزارت داخلہنے ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت اپنے موقف پر قائم ہے کہ بات چیت اور 'دہشتگردی' ایک ساتھ چل نہیں سکتے ہیں۔ بات چیت کا سلسلہ تب ممکن ہے جب پاکستان دہشت گردی پر روک لگا ئے۔