ریونیو پٹواریوں نے شہروں میں کہرام مچا رکھا ،شفاف نظام چاہتے ہیں ‘سپریم کورٹ

پٹواری،تحصیل دار و قانون گو کے اختیارات سے متعلق وفاق و چاروں صوبوں سے رپورٹ طلب ٹ*جسٹس یحییٰ آفریدی کی آئندہ سماعت سے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت

جمعرات 23 جنوری 2020 19:56

ریونیو پٹواریوں نے شہروں میں کہرام مچا رکھا ،شفاف نظام چاہتے ہیں ‘سپریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے پٹواریوں ، تحصیل داروں اور قانون گو کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاق اور چاروں صوبوں سے قانون سازی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہیں معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئندہ سماعت سے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی وکیل درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ پنجاب نے لینڈ ریکارڈ ایکٹ 2017 لاگو کردیا ہے یہ سارا پنجاب کا مسئلہ تھا مگر عدالت نے بلوچستان کا نام شامل کردیا بلوچستان میں فرد ملکیت کے بغیر زمین کا انتقال نہیں ہوسکتا جسٹس عمر عطاء بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ ریونیو والے پٹواریوں نے شہریوں میں کہرام مچا رکھا ہے ہم پورے ملک میں شفاف نظام چاہتے ہیں عدالت نے وفاق سمیت چاروں صوبوں سے معاملہ پر قانون سازی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی