وزیراعظم کا ویژن بلوچستان کو ترقی دینا ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کوبھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں اس سے انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگی ، معاون خصوصی اطلاعات ونشریات

جمعرات 23 جنوری 2020 21:48

وزیراعظم کا ویژن بلوچستان کو ترقی دینا ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ ہم نے بلوچستان کو ترقی دینا ہے بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیح ہے ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ انٹرنیشنل کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں اور عام آدمی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں صوبے کی ترقی کیلئے وفاق صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل کے دورے کے موقع پرمعاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کیا اور برفباری اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ ہم نے بلوچستان کو ترقی دینا ہے بلوچستان پاکستان کا اہم جز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کے ساتھ بلوچستان کے وسائل کو بھی دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ انٹرنیشنل کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں اور عام آدمی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں صوبے کی ترقی کیلئے وفاق صوبائی حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیچ پر ہیںہمیں اجتماعی حکمت عملی کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور ترقی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی، انہوںنے ماسٹر کنٹرول روم سے لائیو نشریات کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا۔