پاکستان کا دبئی ایکسپو 2020میں شرکت کا فیصلہ 2کروڑ 30 لاکھ ڈالرمختص
جمعرات 23 جنوری 2020 22:01
(جاری ہے)
پانچ ارب روپے برآمدات کی پروموشن کے لیے مختص ہیں ۔رواں مالی سال ایکسپورٹ ڈوپلمنٹ فنڈز کے لیے دو ارب 12کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیںجبکہ پہلے چھ ماہ میں وزرات تجارت کے اخراجات ایک ارب 85 کروڑ روپے رہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کے باعث دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت نہ کرنے کا خدشہ تھا دبئی ایکسپو 2020میں شرکت کا فیصلہ کر لیا گیاہے جو کہ مثبت امیج کو پروموٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے ج۔ایڈیشنل سیکرٹری تجارت نے کہا کہ دبئی ایکسپو2020 میں شرکت کے لیے دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر حکومت فراہم کرے گی ۔ اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان نے مجوزہ جغرافیائی قانون کے تحت 80 قومی اور علاقی مصنوعات اور سروسز کی فہرست طے کی ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے خٹک ڈانس کو بھی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے شبلی فراز نے کہا کہ کے پی کے کے علاقائی ڈانس اتن کو بھی شامل کیا جائے۔ اس موقع پرشبلی فراز نے کہاکہ کیا نسوار کو لسٹ میں شامل کیا ہی اسے بھی لسٹ میں شامل کیا جائے نسوار کو شامل کئے جانے کی تجویز پر کمیٹی ممبران ہنسنے لگے۔اجلاس میں جیو گرافیکل انڈی کیشن رجسٹریشن اینڈ پروٹیکشن بل 2019 زیر بحث رہا جس پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس بل کی تیاری میں اتنا وقت کیوں لگا جس کے جواب میں وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ17 اگست 2017 کو یہ بل وزارت قانون گیا تاہم معلوم ہواکہ اس کی پہلے کابینہ سے منظوری لینی پڑیگی اورکابینہ سے منظوری کے بعد یہ دوبارہ وزارت قانون کو بھیجاگیااس لئے اس سارے عمل میں تاخیر ہوئی۔20 اگست 2019 میں کابینہ نے اس بل کی منظوری دی،یکم جنوی 2020 کو سینٹ میں آیا وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ جیو گرافیکل انڈی کیشن لاء یک مخصوص علاقے کی مصنوعات کو پروٹکٹ کرتی ہے 112 ممالک کے پاس جی آئی لاء موجود ہے جوملک اپنی پراڈکٹ کو خود پروٹکٹ نہیں کرتا اسکو دوسرا کوئی بھی نہیں کرتا جی آئی لاء میڈ ان پاکستان مصنوعات کو پروموٹ کریگا جبکہ اس وقت 80 مصنوعات نان انڈی کیٹو ہیں وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کوہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ ہم جی آئی لاء بنا رہے ہیں اوراب دنیا کو معلوم ہو جائیگا کہ باسمتی پاکستان کی پراڈکٹ ہے،یورپی یونین بھی پاکستان کا چاول اپنے نام سے جائیگا دوسری جانب اب انڈیا ہمارے باسمتی چاول کو اپنے نام سے نہیں بیچ پائیگا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میںجغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن اینڈ پروٹیکشن بل 2019کی منظوری موخرہو گیا کمیٹی نے پندرہ روز میں آئی پی او سے دوبارہ بریفنگ طلب کرلی ۔رضوان عباسیمزید قومی خبریں
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.