بلوچستان میں سی ایس آر خدمات پر چائنا پاورحب جنریشن کمپنی کیلئے 3ایوارڈز!

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو سی ایس آر اقدامات کے ذریعے حب لسبیلہ بلوچستان میں مقامی کمیونیٹیزکے ساتھ اپنی شاندار وابستگی پراسلام آباد میں منعقدہ12ویں سی ایس آر سمٹ 2020میں سی ایس آر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے

جمعرات 23 جنوری 2020 19:05

بلوچستان میں سی ایس آر خدمات پر چائنا پاورحب جنریشن کمپنی کیلئے 3ایوارڈز!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء) چائنا پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ کو سی ایس آر اقدامات کے ذریعے حب لسبیلہ بلوچستان میں مقامی کمیونیٹیزکے ساتھ اپنی شاندار وابستگی پراسلام آباد میں منعقدہ12ویں سی ایس آر سمٹ 2020میں سی ایس آر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے۔


چائنا پاور حب جنریشن کمپنی (CPHGC) کوالانہ گوٹھ میں ماہی گیروں کیلئے فلوٹنگ جیٹی تعمیر کرنے پر کمیونٹی ڈیولپمنٹ سروسز،ٹی سی ایف اسکول کی تعمیر اورلسبیلہ کیلئے اپرینٹسز پر تعلیم اور لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کو امدادفراہم کرنے پر پر فنڈ ریزینگ اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایوارڈز دیے گئے۔

(جاری ہے)

سی پی ایچ جی سی کی نائب صدر لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز عنبرین شاہ ، سی پی ایچ جی سی کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسزین جیانگینگ اور سینئر منیجر ایڈمنسٹریشن فنگ ژاؤبن نے ایوارڈز وصول کئے۔


اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کی نائب صدر لیگل اینڈ کارپوریٹ افیئرز عنبرین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مقامی آبادی کی ترقی کیلئے سی پی ایچ جی سی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پی ایچ جی سی ابھی ایک نئی کمپنی ہے اور اس نے اگست 2019ء میں اپنے کمرشل آپریشنز کاآغاز کیا ہے۔ ہم نے اپنے پلانٹ کی تعمیر کے آغاز ہی سے علاقے میں سی ایس آر منصوبے شروع کر دیے تھے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ کسی کو مکمل وقت کا انتظا ر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہر مرحلے میں جو بھی ممکن ہو اسے کرنا چاہیے۔
اس موقع پر کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہاگیا کہ سی ایس آر اور ماحولیاتی تحفظ دونوں ہی سی پی ایچ جی سی کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔ سی پی ایچ جی سی مقامی لوگوں اور حکام کے ساتھ باہمی روابط کی بنیادپر علاقے کی ضرورت کے مطابق کام کررہی ہے۔

ہم درجہ بندی اور مساوات کا احترم کرتے ہیں۔ ہماری کمپنی میں چینی اور پاکستانی ملازمین کے علاقہ خواتین کی ایک بڑی تعداد میں ملازمت کررہی ہے۔ سی پی ایچ جی سی میں میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر انسانی ترقی کو یقینی بنایاجاتا ہے۔
سی پی ایچ جی سی کا ایک فعال سی ایس آر پروگرام ہے۔ 2016سے کمپنی سی ایس آر کے مختلف اقدامات پر 124ملین روپے خرچ کر چکی ہے۔ جس میں الانہ گوٹھ میں ماہی گیروں کیلئے فلوٹنگ جیٹی،کلین حب سٹی پروگرام، مقامی طلباء کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ انہیں پلانٹ میں ملازمت فراہم کرنا، لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا اورگڈانی میں سٹیزن فاؤنڈیشن کے سا تھ اسکول تعمیر کرنا شامل ہیں۔