سبزیوں کی برآمدات میں دسمبرکے دوران 90.91 فیصد اضافہ

جمعرات 23 جنوری 2020 22:20

سبزیوں کی برآمدات میں دسمبرکے دوران 90.91 فیصد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سبزیوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ دسمبرکے دوران 90.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 44.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2018کے دوران سبزیوں کی برآمدات سی23.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح دسمبر 2018کے مقابلے میں دسمبر 2019کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 21.2 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔