وزیر اعلیٰ سندھ گورنر کے تمام اختیارات خود لینا چاہتے ہیں، اپوزیشن کی آواز کا دبایا جارہاہے، حلیم عادل شیخ

جمعرات 23 جنوری 2020 22:23

وزیر اعلیٰ سندھ گورنر کے تمام اختیارات خود لینا چاہتے ہیں، اپوزیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصافن کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپوزیشن اراکین و پی ٹی آئی اراکین اسمبلی جمال صدیقی، دعا بھٹو، کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی میں سندھ کی عوام کی آواز کو ہمیشہ کو بلڈوز کیا جاتا ہے جو دل میں آتا ہے اپنی مرضی سے کیا جاتا ہے۔

سندھ کی یونیورسٹیوں کے اختیارات بھی گورنر سے لے لیے گئے جس کے بعد تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ اب صوبائی محتسب کی تبدیلی کے اختیارات بھی گورنر سے لے لئے گئے ہیں۔ صوبوں میں گورنر صاحبان اس لئے مقرر ہوتے ہیں کہ یہ ادارے آئیں کے مطابق چل رہے ہیں یا نہیں اب صوبائی محتسب اعلیٰ کو بھی وزیر اعلیٰ خود مقرر کریں گے، پھر ان پر کون نظر رکھے گا کہ یہ حکمران کس طرح کرپشن کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے اس بل پر آج بائیکاٹ کیا ہے ہم نے پہلے بھی کہا تھا ہماری بات سنی جائے لیکن انہوں نے اپوزیشن کی آواز کو دبا دیا تھا وزیر اعلیٰ خود ہی چور اور خود ہی کوتوال بنے ہوئے ہیں کہتے ہیں ٹھیلے والے نے جو مجھ پر الزامات لگائے جس کی مینے خود انکوائری کی ہے۔! وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ہے اگر آپ کی وزیر اعظم سے بات ہوئی تھی تو پہلے وزیر اعظم کو خط رکھتے کہ آئی جی کو تبدیل کیا جائے آپ نے تو آئی جی سندھ کے خلاف اپنے وزیر کو بھیج کر چارج شیٹ میڈیا کوپیش کی۔

کے یی کے اور پنجاب میں آئی جی تبدیلی ہوئے ہیں لیکن وہاں کسی وزیر نے چارج شیٹ میڈیا میں نہیں دی کیا سندھ میں بقیہ تمام محکموں درست سمت کام کر رہے ہیں کیا اسپتالوں میں دوائیاں مہیا کر دی جاچکی ہیں کیا سندھ سے ایڈز کا خاتمہ ہوچکا ہی آپ کے تو دو ٹانگوں والے چوہے بھی چار لاکھ ٹن گندم سندھ کی عوام کی کھا گئے۔ آج تک آپ نے ایک دانا گندم بھی نہیں واپس کروائی۔

اس وقت سندھ کو سپلائے کرنے کے لئے گندم امپورٹ کی جارہی ہے پنجاب کے پی کے میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے ساڑے آٹھ ارب نیب نے ریکور کرائے گندم کی مد میں کیا آٹے کا اشو پبلک انٹریسٹ کا معاملہ نہیں تھا ہم چاہتے ہیں کہ ٹھیلے والے سے لیکر ڈاکٹر رضوان کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری یا رینجرز کی سربراہی میں انکوائری کی جائے۔ کلیم امام کو آپ نے رکھوایا تھا آپ کی ناجائز باتیں نہیں مانی اس لئے آپ کو برے لگ رہے ہیں۔