حارث روف کو کل بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ڈیبیو کروائے جانے کا واضح امکان

احسان علی اور حارث رف کو سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرا سکتے ہیں، سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا: بابر اعظم

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جنوری 2020 19:30

حارث روف کو کل بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ڈیبیو کروائے جانے کا واضح امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ حارث روف کل بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں ڈیبیو کروائے جانے کا واضح امکان، احسان علی اور حارث رف کو سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرا سکتے ہیں، سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔

آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔کپتان نے کہا ہوم گرائونڈ پر قیادت اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر کروں گا۔

(جاری ہے)

میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا اسکور ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گا۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہماری تیاریاں بہترین ہیں، چار پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں، بہتیرین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ سلو لگ رہی ہے، سیریز کے میچوں کے دوران بھی پچ سلو ہوگی۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو تینوں میچوں میں موقع دیں گے، احسان علی اور حارث رف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں۔