یکم، دو فروری 2020 بروز ہفتہ واتوار کو سرکاری تعطیلات

تمام صوبائی سرکاری ملازمین پنشنرز کو جنوری 2020کے مہینے کی تنخواہیں اور پینشنزکی 28 جنوری کو پیشگی ادائیگیا ں کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 23:07

یکم، دو فروری 2020 بروز ہفتہ واتوار کو سرکاری تعطیلات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) یکم اور دو فروری 2020 بروز ہفتہ واتوار کو سرکاری تعطیلات ہونے کے پیش نظر، حکومت خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جنوری 2020کے مہینے کی تنخواہیں اور پینشنزکی 28 جنوری 2020 کو پیشگی ادائیگیا ں کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :