سلیمانی کی روش اپنائی تو قآنی کا بھی وہ ہی انجام ہو گا ، برائن ہک

سلامتی کونسل کو ایران کے لیے اسلحے کی برآمد پر پابندی کی تجدید کے واسطے حرکت میں آنا چاہیے،انٹرویو

جمعہ 24 جنوری 2020 00:01

ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) ایران کے لیے امریکی نمائندے برائن ہک نے کہاہے کہ پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ اسماعیل قآنی اگر قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلا تو اٴْس کا انجام بھی القدس فورس کے سابق سربراہ جیسا ہو گا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں ہک نے باور کرایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کی موت نے ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس کو بھرنا ایرانی نظام کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔

امریکی نمائندے کے مطابق اٴْن کے ملک نے دنیا کے خطر ناک ترین دہشت گرد کو معرکے کے میدان سے ہٹا دیا،اس طرح خطہ زیادہ پر امن اور محفوظ ہو جائے گا کیوں کہ سلیمانی وہ (گوند) تھا جو خطے میں ایران کے ایجنٹوں کو اکٹھا کرتا تھا۔برائن ہک نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو ایران کے لیے اسلحے کی برآمد پر پابندی کی تجدید کے واسطے حرکت میں آنا چاہیے۔ یہ پابندی جوہری معاہدے کی رٴْو سے آئندہ اکتوبر میں اختتام پذٰیر ہو جائے گی۔