ملی یکجہتی کونسل کا وفد دور ہ ایران کے بعد وطن واپس پہنچ گیا

پاک ایران تعلقات دہائیوں پرانے اور دونوں ممالک کی عوام کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات قائم ہیں، یکجہتی کونسل وفد

جمعہ 24 جنوری 2020 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) ملی یکجہتی کونسل کا وفد دور ہ ایران کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔9رکنی وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی، وفد میں علامہ عارف واحدی، ناصر شیرازی شریک تھے،وفد میں پیر صفدر گیلانی، ثاقب اکبر سمیت دیگر ارکان شریک تھے،وفد نے اپنے 9 روزہ قیام کے دوران ایرانی اعلی حکام اور قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی،کونسل وفد نے ایرانی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور پارلیمنٹ میں پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت پیش کیا گیا ،ایرانی رہبر اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندگان سے بھی اظہار تعزیت اور پاکستانی عوام کے جذبات پہنچائے،وفد نے ایرانی مذہبی رہنما آیت اللہ مکارم شیرازی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں ،پاکستانی وفد کے ایرانی پارلیمنٹ پہنچنے پر ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر امیر عبداللہ ایان نے استقبال کیا،پارلیمنٹ میں دوران اجلاس وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا ،پارلیمنٹ کے سامنے ملی یکجہتی کونسل وفد نے پاکستانی عوام کے جذبات اور اظہار تعزیت پیش کیا ،وفد نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر ایرانی پارلیمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

یکجہتی کونسل وفد نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء کے پائیدار امن کے لئے ضروری ہے۔ یکجہتی کونسل نے کہاکہ پاک ایران تعلقات دہائیوں پرانے اور دونوں ممالک کی عوام کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ ارکان نے کہاکہ دونوں ممالک میں مزید گہرے روابط کی ضرورت ہے۔ایرانی قیادت کی جانب سے ملی یکجہتی کونسل وفد اور پاکستانی عوام سے اظہار تشکر کیا گیا ۔وفد نے حضرت امام رضا، حضرت معصومہ قم، امام خمینی کے مزارات پر بھی حاضری دی ۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی یونیورسٹی، تہران یونیورسٹی اور فردوسی یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا