امریکا نے حاملہ خواتین کیلئے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی

فیصلہ غیر امریکی بچوں کو امریکا کی شہریت دلوانے کی کوششوں کو روکنے سے غرض سے کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جنوری 2020 22:13

امریکا نے حاملہ خواتین کیلئے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء) امریکا نے حاملہ خواتین کیلئے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی، فیصلہ غیر امریکی بچوں کو امریکا کی شہریت دلوانے کی کوششوں کو روکنے سے غرض سے کیا گیا۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکا نے حاملہ خواتین کو ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر امریکی بچوں کو امریکا کی شہریت دلوانے کی کوششوں کو روکنا ہے، اسی لیے حاملہ خواتین کو آئندہ سے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ امریکا میں سیاحت کے غرض سے آنے والی خواتین بچوں کی پیدائش کے لیے امریکا کا سفر کرتی ہیں تاکہ ان کے بچوں کو امریکی پاسپورٹ مل سکے۔

(جاری ہے)

یوں ہر سال غیر ملکی بچوں کی بڑی تعداد باآسانی امریکا کی شہریت حاصل کر لیتے ہیں۔ امریکا کے موجودہ قوانین کے مطابق اگر کوئی بچہ امریکا میں پیدا ہوتا ہے تو اس کے والدین کا چاہے کسی بھی ملک سے تعلق ہو، اس بچے کو امریکا کی شہریت مل جاتی ہے۔ لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ کوئی بھی حاملہ غیر امریکی عورت اب امریکا کا سفر نہیں کر سکے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ غیر امریکی خواتین کو ویزا حاصل کرنے سے پہلے ایک اضافی رکاوٹ کو ختم کرنا پڑے گا اور باور کرانا ہوگا کہ ان کے پاس امریکا آنے کی ایک اور جائز وجہ ہے۔ تاہم ابھی اس پابندی کیلئے قانون کا باقاعدہ نفاذ قانون کی منظوری کے بعد ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :