Live Updates

تحریک اںصاف کے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی

ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر پارٹی کو چھوڑ دیں گے: غضنفر عباس چھینہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جنوری 2020 22:41

تحریک اںصاف کے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2020ء) تحریک اںصاف کے رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی، غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر پارٹی کو چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حامی گروپ میں شامل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غضنفر عباس چھینہ نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

غضنفر عباس چھینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فنڈز فراہم کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے۔ آج اپنی مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے۔ رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا۔ اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنایا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں جو 20 ہم خیال لوگوں کا گروپ بنا ہے اس کی سرپرستی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کر رہے ہیں۔ اس گروپ کا مقصد ہے کہ عثمان بزدار کو با اختیار بنایا جائے۔اور اس کا مطالبہ ہے کہ عثمان بزدار کو اختیارات دئیے جائیں جوکہ بیوروکریسی کو دئیے گئے ہیں۔ سینئر صحافی شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کو عمران خان نے صوبے کے کنٹرول کے لیے رکھا ہے۔

جب کہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو کل باہمی گفتگو کے لیے بلایا ہے۔ عثمان بزدار سے ملاقات میں ناراض اراکین اسمبلی اپنے مطالبات کے بارے میں بتائینگے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ناراض اراکین نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تحفظات دور کرنے کے لیے فروری تک کا وقت دیا ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات