اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی‘ ایک مسافر کو عملہ کی خاتون پر حملہ کرنے پر گرفتار کر لیا

جمعرات 23 جنوری 2020 22:50

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو عملہ کی خاتون پر حملہ کرنے پر گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 217 کو شام 7 بج کر 36 منٹ پر بے نمبر 8 میں پارک کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک انتشار انگیز مسافر نے خاتون کریو ممبر پر اپنے موبائل سے وار کیا جس سے خاتون کو ماتھے پر چوٹ آئی۔ اس وقوعہ کی ایئرپورٹ ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی گئی۔ رپورٹ ملنے پر ڈی ٹی ایم، ڈاکٹر اور اے ایس ایف سٹاف جائے وقوع پر پہنچا۔ اے ایس ایف نے مسافر کو تحویل میں لے لیا۔ ڈاکٹر کے مطابق مسافر ذہنی طور پر غیر مستحکم پایا گیا۔