متحدہ عرب امارات کا چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس سکریننگ کا فیصلہ

جمعہ 24 جنوری 2020 00:10

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) دبئی ائرپورٹ کے حکام نے چین سے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس کی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع ابلاغ نے متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور میڈیکل سنٹر کی ٹیم ایئر پورٹ پر ان مسافروں کی تھرمل سکریننگ کرے گی تاکہ متحدہ عرب امارات میں مسافروں کے صحت مندانہ داخلہ کو یقینی بنایا جاسکے اور وائرس کی آمد کو روکا جاسکے ۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک اور سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں ۔خطرناک وائرس جاپان ، جنوبی کوریا اور امریکہ پہنچ گیا ہے ۔