وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سے واپس پاکستان پہنچ گئے

عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی جس میں امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقات

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 24 جنوری 2020 09:39

وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سے واپس پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24 جنوری 2020ء) وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سے واپس پاکستان پہنچ گئے، عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی جس میں امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اس دورے میں کشمیر کا ایشو اٹھا اور عالمی رہنماؤں کی توجہ بھارت میں جاری بربریت کا شکار ہے رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیووس میں تقریبات اور خصوصی انٹرویوز میں متعدد بار تقریریں کیں اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج کرپشن ہے اور ہمارا چیلنج کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔ڈیووس میں بریک فاسٹ میٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اکثر لوگ برے حالات میں امید ہار دیا کرتے ہیں لیکن زندگی میں آ گے جانے کے لیے مشکل حالات میں جینے کا سلیقہ آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جب والدہ کو کینسر ہوا تو معلوم ہوا کہ پاکستان میں کینسر کا اسپتال ہی نہیں ہے، والدہ کی تکلیف دیکھ کر فیصلہ کیا کہ پاکستان میں غریبوں کے لیے کینسر اسپتال بناؤں، جب کینسر اسپتال بنانے لگا تو 20 میں سے 19 ڈاکٹروں نے کہا آپ اسپتال نہیں بنا سکتے، آج کینسر اسپتال پر سالانہ 10 ا رب روپے خرچ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب میں سیاست میں آیا تو تب بھی لوگوں نے میرا مذاق اڑایا، سیاست میں آیا تو اس وقت دو سیاسی جماعتیں باری باری اقتدار میں آتی تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج کرپشن ہے، ہمارا چیلنج کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے جو ہر روز نئی افواہ پھیلاتے ہیں، کرپٹ مافیا نہیں چاہتی کہ حکومت کامیاب ہو،کچھ کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جو اب جیل میں ہیں۔