پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری مالی سال کے دوران دو طرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ

جمعہ 24 جنوری 2020 12:52

پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری مالی سال کے دوران دو طرفہ تجارت میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری مالی سال کے دوران دو طرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں امریکا کو 2.074 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں امریکا کو 2.018 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019ء میں امریکا کو 329.61 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ دسمبر 2018ء میںامریکا کو درآمدات کا حجم 319.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2018-19ء میں امریکا کو مجموعی طور پر 4.042 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2019 ء تک کے عرصہ میں 977.52 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کا حجم 921.15 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر 2019ء میں امریکا سے درآمدات کا حجم 248.41 ملین ڈالر رہا۔ دسمبر 2018ء میں امریکا سے درآمدات کا حجم 319.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ امریکا پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے باہمی تجارت کا حجم پاکستان کے حق میں ہے ان میں امریکا سہر فہرست ہے۔

اعداد وشمارکے مطابق پاکستانی برآمدات کی اہم مارکیٹ ہونے کے علاوہ ترسیلات زر کے شعبے میں امریکا اہم ممالک میں شامل ہے۔ جاری مالی سال کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے اب تک 1.88 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.73 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زر کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :