بھارت 26 جنوری کو پاکستان پر فالس آپریشن کر سکتا ہے

پاکستان ممکنہ طور پر ڈرون حملہ بھی کر سکتا ہے۔ بھارت کے آئی بی حکام کو خدشہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 جنوری 2020 12:31

بھارت 26 جنوری کو پاکستان پر فالس آپریشن کر سکتا ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جنوری 2020) بھارت اتوار تک پاکستان پر فالس آپریشن کر سکتا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں پاکستان پر فالس آپریشن کیا جا سکتا ہے۔جب کہ بھارت کے آئی بی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ممکنہ طور پر ڈرون حملہ بھی کر سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارت کے اتوار یا اس سے قبل پاکستان پر فالس آپریشن کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

جب کہ یوم جمہوریہ سے قبل بھارت نے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گذشہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر مشاورتی اجلاس کے دوران کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت ملک بھر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ اپریشن کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی اقدامات کے خلاف پورا ہندوستان سراپا احتجاج ہے ۔ انہوں نے خدشہ کا اظہار کیا کہ بھارتی سرکار انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کوء فالس فلیگ آپریشن کر سکتی ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکاء کو صدر سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے حالیہ خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسان 5 آگست سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ایسے ہی خدشے کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں بوتل سے نکلا جن واپس نہیں جائیگا اوربھارت احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، یہ بات انہوں نے پشاور میں ایک تقریب کے دوران خطاب میں کہی۔تاہم وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے کسی بھی جارحیت کا کی کوشش کی تو اس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ پاکستان کی تینوں افواج دشمنوں کا منہ توڑنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔