ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت اور میرے حصے کا کام بھی انہیں دے دیا جاتا ہے،

میری اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں، اداکارہ میرا

جمعہ 24 جنوری 2020 15:57

ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت اور میرے حصے کا کام بھی انہیں دے دیا جاتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے، ہر لابی انہیں سپورٹ کر رہی ہے حالانکہ میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، انہوں نے شکوہ کیا کہ میرے حصے کا کام بھی ماہرہ خان کو دے دیا جاتا ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوںنے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ سمجھتی ہیں کہ لیکن ان کے حصے کا کام بھی انہی کو دیا جاتا ہے، انہوںنے کہا کہ فلم کا میڈیم ہو یا ٹی ویان کے ساتھ زیادتی ہوئی،ان کے کردار دوسروں کو دیئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ وہ تو بہت ہی کم عمری میں انڈسٹری میں آئی یوں کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے بہت ہی کم عمر میں انڈسٹری کو ایکسپلور کیا، ماہرہ خان تو 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنی ہیں، ان کی اور ماہرہ خان کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان میں ٹیلنٹ نہیں ہے، وہ شاہ رخ خان کی وجہ سے مشہور ہوئیں جبکہ وہ خود اپنی اداکاری اور فلموں کی وجہ سے مشہور ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی وجہ سے اورانہیں ان کے کام کی وجہ سے سپورٹ ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :