سپریم کورٹ نے نیب افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹاد ی

جمعہ 24 جنوری 2020 16:28

سپریم کورٹ نے نیب افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) سپریم کورٹ نے نیب افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست نمٹاد ی ۔جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی کی۔ وکیل سعید خورشید نے بتایاکہ درخواست گزار کے والد نے ریٹائرڈ ایس ایس پی نیاز کھوسو کے خلاف زمینوں کے قبضے سمیت مختلف ایشوز پر نیب میں شکایت کی ۔

وکیل سعید خورشید شاہ نے کہاکہ درخواست پر نیب نے تحقیقات شروع کی تو درخواست گزار کو اغوا کرلیا گیا،درخواست گزار نیب میں درخواست دینے والے رانا ارشاد کو اغوا کر کے قتل کردیا گیا،قتل کے مقدمہ میں بھی نیاز کھوسو کو ہی نامزد کیا گیا ہ۔ وکیل سعید خورشید نے کہاکہ درخواست گزار رانا ارشاد کے قتل کے بعد نیب افسران نے ملی بھگت کرکے کیس دوسرے صوبے میں منتقل کردیا،نیب افسران کے خلاف تحقیقات کیلئے کیس دائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدالتیں تحقیقات میں مداخلت نہ کریں تو بہتر ہے۔ وکیل نے کہاکہ ملزم نیاز کھوسو سندھ کی بااثر شخصیت ہے۔ وکیل سعید خورشید نے کہاکہ ڈائریکٹر الطاف بھوانی اور تفتیشی فیاض اکبر کی ساری بد نیتی اور ملی بھگت تھی۔ وکیل نے کہاکہ نیب ڈائیریکٹر الطاف بھوانی اور تفتیشی فیاض اکبر کے تحقیقات ہونی چاہیے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ نے تحقیقات کا کہہ دیا تو پھر کونسی عدالت ہاتھ لگائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہائیکورٹ نے بھی آ پکو نیب میں درخواست دینے کا کہا ہے،بہتر ہے کہ کیس واپس لے کر نیب میں درخواست دیں۔ عدالتی آ بزرویشنز کے بعد درخواست گزار نے اپیل واپس لینے کی استدعا کی ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی