سینیٹر رحمان ملک کا عالمی عدالت انصاف کا میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فیصلے کا خیرمقدم

عالمی عدالت انصاف کے میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فیصلہ دنیا کے ظالم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،سینیٹر رحمن ملک

جمعہ 24 جنوری 2020 16:28

سینیٹر رحمان ملک کا عالمی عدالت انصاف کا میانمار روہنگیا مسلمانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے عالمی عدالت انصاف کا میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت سے کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عالمی عدالت انصاف کے میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوںنے کہاکہ عالمی عدالت انصاف کے میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فیصلہ دنیا کے ظالم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ روہنگیا مظالم کیطرح کشمیر میں بھی مودی حکومت ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے 2018 تک 94,644 کشمیری قتل کئے گئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بھارتی افواج نے 11,042 عورتوں کی اجتماعی عصمت دری اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیاہے، بارہا حکومت کو مودی کے خلاف عالمی عدالتوں میں جانے کا مشورہ دیتا رہا ہوں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ مودی کیخلاف عالمی عدالت میں جانے کیلئے وزیرخارجہ کو خط لکھ چکا ہوں، کاش حکومت میرے مشورے پر عمل کرکے مودی کے مظالم کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی نسل کشی کرنے پر مودی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کرے۔