اوپیک پلس اجلاس میں تیل پیداوار میں کمی سمیت تمام آپشن موجود ،سعودی وزیر

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں بخوبی واقف ہیں،خطاب

جمعہ 24 جنوری 2020 16:37

اوپیک پلس اجلاس میں تیل پیداوار میں کمی سمیت تمام آپشن موجود ،سعودی ..
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) سعودی وزیرتوانائی نے کہاہے کہ اوپیک پلس اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی سمیت تمام آپشن موجود ہیں،سعودی وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے عرب ٹی وی کوخصوصی انٹرویو میں کہا کہ اگر ضروری ہوا تو اوپیک پلس کے اگلے اجلاس میں تیل اضافی پیداوار میں کمی کا آپشن اختیار کیا جاسکتا ہے۔

شہزادہ عبد العزیز نے مزید کہا کہ اوپیک ے اجلاس میں تیل کی اضافی پیداوار میں کمی سمیت تمام آپشنز کھلے ۔سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے ڈیووس فورم کے اجلاس میںجی 20 سمٹ میں سعودی ترجیحات کے عنوان سے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر توانائی کے شعبے میں ہمیشہ سے ایک ذمہ دار کھلاڑی رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے دوران سعودی عرب میں اپنی مختلف صلاحیتوں کی مثالیں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں بخوبی واقف ہیں۔ نیوم میں شفاف توانائی کے منصوبے ہمارے اقدامات کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار آئل پروڈیوسر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے گھبراتے نہیں ہیں۔ مگر تیل کی پیداوار کے ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے بے پرواہ بھی نہیں ہوسکتے۔ ہمیں تیل کی پیدوارا کے ساتھ ساتھ اس کے ماحولیاتی نقصانات کا حل بھی تلاش کرنا ہوگا۔