2022ء دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے عروج کا سال ہوگا، چیئرمین داماک

دبئی میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بنیادیں مضبوط ہیں،اماراتی رئیل اسٹیٹ کی بڑی فرم کے چیئرمین کی گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 16:37

2022ء دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے عروج کا سال ہوگا، چیئرمین داماک
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کی بڑی فرم داماک پراپرٹیز کے چیئرمین حسین سجانی نے پیش گوئی ہے کہ سال 2022ء دبئی میں جائیداد کی قیمتوں کے حوالے سے ایک بار پھر غیر معمولی اضافے کی توقع ہے۔ دبئی میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بنیادیں مضبوط ہیں۔سجانی نے سوئس شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرعرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دبئی ریل اسٹیٹ مارکیٹ میں زیادہ پیشکشیں حالیہ حکومتی اقدامات کے اثرات کو کم کردیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں سجانی نے کہا کہ دبئی حکومت کی طرف سے رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں الشیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سربراہی میں امارہ دبئی میں سپریم کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ پلاننگ تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی نے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں شروع کی ہیں۔اٴْنہوں نے وضاحت کی کہ حکومت نے دو محوروں پر کام کیا۔

سب سے پہلے رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں کمی کی۔ جب کہ عملی طورپر سرکاری کمپنیوں نیمارکیٹ میں سرمایہ کاری کا غازکیا۔انہوں نے ایک اور اہم محور کی طرف بھی اشارہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ کی طلب میں اضافہ، غیر ملکیوں کے لیے پانچ سالہ وزٹ ویزا اور دس سالہ ویزا متعارف کرانے کے اعلانات، ایسے اقدامات ہیں جنہوں نے دبئی میں رئیل اسٹیٹ کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :