’’سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش‘‘ آئندہ ماہ راولپنڈی میں ہوگی

جمعہ 24 جنوری 2020 16:46

’’سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش‘‘ آئندہ ماہ راولپنڈی میں ہوگی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ’’سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش‘‘ آئندہ ماہ راولپنڈی میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ کاروباری برادری کودور حاضر کے جدید رجحانات سے آگہی اور فروغ تجارت میں معاون جدید سمارٹ ٹیکنالوجی بارے معلومات کی فراہمی اور سمارٹ ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ترغیب دینے کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ’’سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش‘‘ 3 فروری کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی۔