حالیہ برف باری کی وجہ سے ضلع استور کے بالائی علاقوں کی بند سڑ کوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 جنوری 2020 16:46

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) حالیہ برف باری کی وجہ سے ضلع استور کے بالائی علاقوں کی جو رابطہ سٹرکیں بند تھیں انھیں بحال کر دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر استور عظم اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتیہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ استور سمیت استور کے دیگر تمام رابطہ سٹرکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لے کھول دیا گیا ھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہو ئے زلزلہ زدگان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی ھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے استور روڈ کو کافی نقصان پہنچ چکا ھے تقریبا 34 کلو میٹر سڑ ک تباہ ہو چکی ھے تاہم خوش آنئد بات یہ ھے کہ جی بی ڈی ایم کی زیر نگرانی پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جدوجہد سے ہفتوں کا کام دنوں میں مکمل کیا گیااور شاہراہ کو ایک ہفتے کی قلیل مدت میں ہر قسم کی ٹریفک کے لے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :