مولانا ابوالحسنات قادریؒ درویش صفت انسان تھے، شاہد رشید
جمعہ 24 جنوری 2020 17:28
(جاری ہے)
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانہ سے ہوا۔
شاہد رشید نے کہاکہ مشاہیر تحریک پاکستان اعلیٰ کردار کے مالک تھے اور انہوں نے قائداعظمؒ کا بھرپور ساتھ دیا، مولانا ابوالحسنات قادریؒ سچے پاکستانی تھے،ان کا تعلق سید گھرانے سے تھا اور سلسلہ قادریہ کی نسبت بھی موجود تھی، ان کے گھرانے میں تہذیب و تخلیق ا ور تحریرو تقریر کا ماحول تھا، ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد کالج گئے ، پھر کلکتہ یونیور سٹی چلے گئے جہاںان کی ملاقات سرعبداللہ مامون سہروردی کے ساتھ ہوئی جو حسین شہید سہروردی کے ماموں تھے،یونیورسٹی میں مولانا ابوالحسنات کی فطری صلاحیتیں اُجاگر ہوئیں،سہروردی فیملی کے ساتھ تعلق نے انہیں مسلم لیگ اور تحریک پاکستان کے ساتھ قلبی رشتے میں باندھ دیا۔انکا کہنا تھا کہ مولانا ابوالحسنات قادریؒ نے 1946ء کے الیکشن کی مہم میں بھر پور حصہ لیا، تحریک پاکستان کے دوران بہار میں شہروں میں جلسے و جلوس نکالے جا رہے تھے مگر دیہات کے ساتھ قریبی رابطہ نہیں تھا۔ ان حالات میں مولانا ابوالحسنات قادریؒ دور دراز دیہات میں حصول پاکستان کے مقاصد اور فوائد کا پرچار کرتے رہے،یہ کام مشکل ضرور تھا مگر مولانا نے اسے بطریق احسن نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد مولانا ابوالحسنات قادریؒ اشاعت علم کا فریضہ قومی ذمہ د اری سمجھتے ہوئے ادا کرتے رہے،لاہور سے انہوں نے پندرہ روزہ ہیومن سروس نکالا۔ انگریزی، اردو اور فارسی پر خاصی دسترس رکھتے تھے اور اسلامی تاریخ فقہ پر بھی عبور حاصل تھا، انہوں نے ملکی تعمیر وترقی اور استحکام میں اپنا بھرپورکردار ادا کیا،25جنوری 1974ء کو لاہور میں ان کا انتقال ہوا۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.