حالیہ برف باری سے سرگن ،سیری اور بکوالی گاوٴں میں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی

سرگن میں پاک آرمی اور الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے رضا کاران و اہلکاران نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 جنوری 2020 17:05

حالیہ برف باری سے سرگن ،سیری اور بکوالی گاوٴں میں سے بڑے پیمانے پر تباہی ..
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی) حالیہ برف باری سے سرگن ،سیری اور بکوالی گاوٴں میں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ وادی نیلم میں اب تک 44 شہادتیں ہو چکی ہیں اور 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگن میں پاک آرمی اور الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے رضا کاران و اہلکاران نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔جس میں میڈیکل کیمپ، خوارک کی فراہمی اور گرم ملبوسات بھی تقسیم کی۔انھی اداروں نے سب سے پہلے وہاں پہنچ کر ریسکیو کی کاروائیوں میں حصہ لیا۔