سکھر چیمبر تاجر برادری کیلئے ہر سطح پر انکے حقوق فراہمی کیلئے آواز بلند کریگا، صدر سکھرچیمبر آف کامرس

جمعہ 24 جنوری 2020 17:31

سکھر چیمبر تاجر برادری کیلئے ہر سطح پر انکے حقوق فراہمی کیلئے آواز ..
سکھر۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر و نامور سماجی رہنما ملک رضوان الحق نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے درپیش مشکلات کے حل کیلئے سکھر چیمبر آف کامرس ہر سطح پر انکے حقوق فراہمی کیلئے آواز بلند کریگا ، تاجر برادری ملک کی معشیت کو مضبوط کرنے میں ریڑھ کی حثیت رکھتا ہے ، حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جامع پالیسی بنائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران واری تڑ روڈ سکھر کے زیر اہتمام ایک دوکان کے افتتاح کے بعد تاجر برادری اور میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کیا ،افتتاحی تقریب میں انجمن تاجران واری تڑ روڈ کے صدر حاجی پرویز چنہ ، نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی نیو پنڈ شاپ کیپر کے صدر برکت سولنگی ، موٹر مکینک ایسوسی ایشن سکھر کے صدر بابو فاروقی ، سنی تحریک کے رہنما حافظ محبوب سہتو ، دکان کے پروپرائیٹر کاوش ، کاشف چنہ سمیت انجمن تاجران واری تڑ کے عہدے دار ذوالفقار علی پٹھان ، سید صفدر علی شاہ ، اشرف لغاری ، آفاق احمد و دیگر تاجر موجود تھے انہوں نے مذید کہا کہ تاجر برادری کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک مضبوط پلٹ فارم پر متحد ہو نا پڑیگا ہمارا مقصد تاجروں کے حقوق کیلئے بلا تفریق خدمت کرنا اور انکے جائز حقوق انہیں انکی دہلیز پر پہنچانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :