ڈائو یونیورسٹی کے ’’سالانہ اسپورٹس ویک 2020 ‘‘ کا آغاز 3 فروری سے ہوگا

جمعہ 24 جنوری 2020 17:34

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ’’سالانہ اسپورٹس ویک 2020 ‘‘ کا باقاعدہ آغاز 3 فروری سے ہوگا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 13مختلف کالجز اور انسٹیٹیوٹس کے کھیلوں کے مقابلے کا میلہ "سالانہ اسپورٹس ویک 2020-"کے عنوان سے سجایا جارہا ہے، ابتدائی مقابلوں کا آغاز ستائس جنوری سے ہوگا، کرکٹ ،فٹبال ، ٹیبل ٹینس، تھرو بال، باسکٹ بال، بیٹ منٹن، اسکواش سمیت مختلف ان ڈور اور آئوٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے 2فروری تک جاری رہیںگے جبکہ تین فروری کو اسپورٹس ویک کا باقاعدہ افتتاح ہوگا ۔

ڈائریکٹر اسپورٹس نے تمام ٹیموں ، انسٹی ٹیوٹس کے فوکل پرسنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھیجے گئے شیڈول کے مطابق ٹیموں کی تیاری کرائیں،مقابلوں میں ڈائو میڈیکل کالج، ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈائو ڈینٹل کالج ، ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج، ڈائو ڈینٹل کالج، ڈاکٹر عشرت العباد انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز، ڈائو کالج آف فارمیسی، ڈائو کالج آف بائیو ٹیکنالوجی،انسٹیٹیوٹ آف فیزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن، انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ، ڈائو انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیولوجی اور اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں اسٹوڈینس اور فیکلٹی کے میچز بھی شامل ہیں۔