واحد اسپورٹس جلدشوٹنگ بال کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کرے گا ،ایم شمیم قریشی

جمعہ 24 جنوری 2020 17:36

واحد اسپورٹس جلدشوٹنگ بال کے لئے تربیتی کیمپ منعقد کرے گا ،ایم شمیم ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور واحد اسپورٹس کورنگی کے سرپرست اعلیٰ ایم شمیم قریشی نے کہاکہ شوٹنگ بال کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ،نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب اور شوٹنگ بال میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لئے واحد اسپورٹس جلد تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں منعقدہ کھیل کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رحیم یار خان سے آئے شوٹنگ بال کے مایہ ناز کھلاڑی عبدالکریم کو واحد اسپورٹس کی جانب سے اعزازی سند اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر شوٹنگ بال کے سابق قومی پلیئر استاد قمر السلام پیارے بھائی اور دیگر مووجود تھے ۔ایم شمیم قریشی نے کہاکہ واحد اسپورٹس کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کا فریضہ انجام دے رہی ہے اور ہمیشہ دیتی رہیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے لئے سندھ حکومت کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سیر مراد علی شاہ اور سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ کی خصوصی کاوشوں کے بدولت سندھ بھر میں نہ صرف شوٹنگ بال کورٹ کی تعمیر کو یقینی بنایا جارہا ہے بلکہ کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی بھی انجام دی جارہی ہے۔